مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے نوٹ
منسوخی پر حالات درست کرنے کے لئے مودی حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے
ہوئے آج تحریک تیز کرنے کی دھمکی دی۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ یہاں
آزاد پور منڈی میں منعقدہ
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کی وجہ
سے ملک میں بے مثال اقتصادی ہنگامی حالات پیدا ہو گئے ہیں جس سے عام آدمی
کا جینا محال ہو گیا ہے۔آج ملک میں ایمرجنسی سے بھی برے حالات ہیں۔